پاکستان کی سپریم کورٹ میں صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کر دیا گیا۔

15 مارچ 2018 - 15:08

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے کیونکہ آئین کے مطابق ان کی عمر اس عہدے کے مناسب نہیں ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریباً چالیس سال ہے جبکہ آئین میں صدر بننے کیلئے عمر پینتالیس سال مقرر ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بنایا گیا تو آئینی بحران پیدا ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چیئرمین سینیٹ کے لیے انتخاب بارہ مارچ کو ہوا تھا جس میں صادق سنجرانی ایوان سے ستاون ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔
انہیں پاکستانی سینیٹ کا سب کم عمر ترین چیئرمین قرار دیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲